اقراء عزیز بڑی اداکارہ ہیں، ان سے انسپائر ہوں۔ یاسر حسین

لاہور (شوبز نیوز) اداکار، ہدایت کار و لکھاری یاسر حسین نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ اقرا عزیز ان کی سب سے بڑی طاقت ہیں، ان کی وجہ سے ہی ان کا گھر اور زندگی پرسکون ہے۔یاسر حسین نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام میں بات کرتے ہوئے یاسر حسین نے نشاندہی کی کہ پاکستان میں اسپورٹس، شوبز، سیاست اور فلاحی کاموں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فلمیں نہیں بنائی گئیں، ایسی شخصیات پر فلمیں بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ان کے مطابق ممکنہ طور پر معروف شخصیات کے اہل خانہ کی جانب سے فلم بنانے کی اجازت دینے پر بہت زیادہ معاوضے کے تقاضے کی وجہ سے ایسی شخصیات پر فلمیں نہیں بنتیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں عبدالستار ایدھی، سلطان راہی، محمد علی اور جہانگیر خان جیسی شخصیات پر فلمیں بننی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں