فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سر پرست اعلی وصدر انجمن تاجران فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئرمین مرزا اشرف مغل ،صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز نے مسیحی بھائیوں کو کرسمس کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت و پاکستانیت کا رشتہ انتہائی اہم ہے قومی پرچم میں سفیدرنگ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ پاکستان جتنا ہمارا ہے اتناہی انکا بھی ہے اورانہیں اپنی مذہبی آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کا پورا حق ہے اس لئے رنگ و نسل سے بالا تر ہو کر رہنا چاہئے کہ یہ بھی ہمارے ساتھ برابر کے شہری ہیں ہمیں ایک دوسرے کے غم اور خوشیوں میں شامل ہونا ہے۔ امن وامان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کرسمس کے موقع پر ضلع فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں،مسیحی بستیوں ، مشنری سکولوں،خصوصی بازاروںاور کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریبات کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی تھریٹ الرٹ کی صورت میںپریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑیصدرخواجہ شاہد رزاق سکا نے وزیر اعلی اور IG پولیس پنجاب پر زور دیا کہ کرسمس ڈے کے حوالے سے مسیحی بھائیوں کی حفاظت کیلئے شہر کے تما م اہم مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے ۔
2