اقلیتوں کے عدم تحفظ بارے پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آبادخواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا ہے کہ ملک میں فرقہ واریت ،مذہبی منافرت ، اور لسانی تعصب کیخلاف ریاستی اقدامات اسی و قت موثر ہونگے جب تمام طبقات مل کر انکے نفاذ کو اپنی قو می ذمہ داری سمجھیں گے انہوں نے سینیٹر پرویز رشید کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ میں ایسا بیان دینے پر انکے خلاف کاروائی ہونا چاہئے خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے عدم تحفظ بارے پروپیگنڈہ قطعی بے بنیاد ہے مسلمانوں کی طرح انہیں بھی آئین میں دیئے گئے تمام مذہبی، سیاسی اور معاشرتی حقوق حاصل ہیں اسکے باوجود یہاںقادیانیوں کی اسلام و آئین پاکستان مخالف سرگرمیاں خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں جسکے باعث غیور اسلامیان پاکستان میں شدیدبے چینی اور اضطراب پایا جاتاہے حکومت کو اس طرف سنجیدگی سے توجہ دینا ہوگی یہ بات انہوں نے شہریوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئر مین مرزا اشرف مغل،صدرینگ ٹریڈر ملک سہیل نیاز طور اور سینئررہنمامرزا مظہر صدیق بیگ ،چوہدری اعجاز، مرزا طالب صدیق بیگ ،عمران مجیدملک، مرزا ثمریز سومی، چوہدری اشرف گجر، چوہدری محمد اکرم ، چوہدری شاہد ندیم، مرزا محمداکرم ،شیخ ریاض، حاجی خالدمحمودصدیقی عمران علی ،رانا عبداللہ اشفاق اوردیگرموجود تھے خواجہ شاہد رزاق سکا نے مزیدکہا کہ قادیانیت کوئی مذہب نہیں بلکہ ایک بد ترین فتنہ ہے جو دھوکے اور فراڈ سے اسلام کا نام استعمال کرکے مسلم امہ کو گمراہ کرنے کی سازش کر رہا ہے لیکن تحفظ ختم نبوت کیلئے اسلامیان پاکستان کی بیداری لائیق تحسین ہے جو ملک و قوم کو فتنہ پروروں کی سازشوں کا شکار نہیں ہونے دیگی انہوں نے حکومت اور اعلی عدلیہ پر زور دیا کہ وہ قادیانی فتنہ کی غیر اسلامی و غیر آئینی سرگرمیاں روکنے کیلئے امتناع قادیانیت آرڈیننس اور توہین آمیز لٹریچر کی اشاعت پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں