5

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مشائخ اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی ترجمان سیاسی امور صاحبزادہ پیرسید علی حیدر حسنی نے کہا ہے کہ اسرائیلی و بھارتی ریاستی دہشت گردی اور مظلوم فلسطین وکشمیریوں کیساتھ ہونے والی ناانصافی پر عالمی برادری کی سوئی ہوئی غیرت کب جاگے گی؟ بھارت تمام ہتھکنڈوں کے باوجود پاکستان اور کشمیر کے باہمی رشتوں کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے،عالمی برادری اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروا کر کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے۔کشمیریوں نے 76 سال قبل سری نگر میں کشمیر کی پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور کی،کشمیری عوام کی امنگوں کی عکاس اس قرارداد نے پاکستان اور کشمیر کے رشتوں کو اور مضبوط کیا، بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام اپنے شہدا کی سبز ہلالی پرچم میں تدفین کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیپلزپارٹی آزاد جموں کشمیر فیصل آبادڈویژن کے صدر چوھدری خادم حسین ،ڈویژل و ڈسٹرکٹ میڈیا کوارڈینیٹر محمد طاہرشیخ ،سوشل میڈیا ایکٹوس پی پی پی فیصل آبادحکیم رانا جنید علی خان وکشمیری جیالوں سے ملاقات کے دوران کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں