اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدرانجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکرٹری شیخ سعیدڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہدچیئر مین مرزاا شر ف مغل،صدر ینگ ٹریدرز ملک سہیل نیاز طور اور سینئر رہنمائو ں سینئر تاجر رہنمائوں مرزا طالب صد یق بیگ،ا یس ایم ایوب ، مر زامظہر صدیق بیگ، حاجی شمشاد ، چو ہد ر ی اعجاز،ترجمان ثمریز سومی ،حاجی خالد محمود صدیقی ، چوہدری ارشد گجر،رائو ہاشم علی ،عمران علی خان ایک عرصہ سے محصو ر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقو ام متحدہ اور عالمی قوتوں کو بھارت پردبائوبڑھانا ہوگا کہ وہUN کی قرار دادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کوحل کرے جب تک ایسا نہیں کیا جاتا جنوبی ایشیاء میںمستقل اور پائیدار امن کا قیام نا ممکن ہے ۔ انہوں نے کشمیری مسلمانوں کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادی اپنے خون کے آخری قطرے تک کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کیلئے مصائب اورمظالم برداشت کررہے ہیں اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت کمزور نہیں پڑ ا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں