اقوام متحدہ کے عملے میں 20فیصد کمی کا فیصلہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی انسانی امداد کے ادارے نے کہا ہے کہ وہ فنڈز میں کمی کی وجہ سے پاکستان سمیت 60ممالک میں کام کرنیوالے اپنے عملے میں 20فیصد کمی کر رہا ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی امور کے سربراہ ٹام فلیچر نے ایک خط میں کہا ہے کہ انسانی امداد سے وابستہ کمیونٹی پہلے ہی وسائل کی کمی، حد سے زیادہ دبا اور بظاہر حملوں کی زد میں تھی اور اب فنڈ میں تازہ کٹوتیوں نے صورت حال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں