الائیڈ ٹریول اینڈ ٹورز کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الائیڈ ٹریول اینڈ ٹورز کی جانب سے ٹریول ایجنٹس کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا، الائیڈ ٹریول کے چیف ایگزیکٹو فیاض احمد اور چیف آپریٹنگ آفیسر کاشف الٰہی نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ الائیڈ ٹریول اینڈ ٹورز شہریوں کو عمرہ’ حج اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کو سفری سہولیات’ ٹکٹنگ’ ہوٹل سمیت تمام سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ان کا مقصد بیرون ملک سفر کرنے والوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔ شہریوں کا ان پر اعتماد ہی ان کی کامیابی ہے۔ وہ عنقریب فیصل آباد میں اپنا دفتر قائم کر کے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرینگے۔ افطار ڈنر میں چیف ایگزیکٹو کیپری ٹریول محمد طارق چوہدری’ معروف ٹریول ایجنٹس افتخار شوکت چوہدری’ فاروق خان’ فاروق ملک’ فرخ چوہدری’ حامد جیلانی’ محمد مبشر’ میاں احسن’ اشعر مقصود’ نعمان خالد’ عبداﷲ شہزاد’ محمد یعقوب’ سہیل احمد’ محمد عمیر’ تجمل حسین’ محمد خالد’ محمد افضل اور دیگر ٹریول ایجنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ الائیڈ ٹریول اینڈ ٹورز کی فیصل آباد آمد کو خوش آئند قرار دیا۔ چیف ایگزیکٹو الائیڈ گروپ میاں فیاض اور چیف آپریٹنگ آفیسر کاشف الٰہی کی جانب سے پرتکلف افطار ڈنر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں