46

الائیڈ ہسپتال سے اغواء ہونیوالا نومولود مل گیا ‘ والدین خوشی سے نہال

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چار روز قبل الائیڈ ہسپتال سے اغواء ہونیوالا نومولود بچہ ائیرپورٹ کے قریب کھیتوں میں مل گیا، لخت جگر ملنے پر والدین خوشی سے نہال جبکہ پولیس اغوا کار خاتون اور اس کے ساتھیوں کا سراغ نہ لگا سکی۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کی رہائشی شہلہ زوجہ صداقت ڈلیوری کیلئے الائیڈ ہسپتال آئی اور ان کے ہاں بچہ پیدا ہوا تو خاتون اور اس کے بچے کی دیکھ بھال کیلئے آنے والی ثمینہ نامی خاتون نومولود کو اغواء کر کے فرار ہو گئی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے خاتون کو لے جاتے ہوئے دیکھ کر تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے خاتون کی تلاش شروع کر دی۔ تاہم گزشتہ روز تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ ائیرپورٹ کے قریب کھیتوں سے نومولود بچہ ملنے پر ایس ایچ او صدیق چیمہ نے تھانہ سول لائن پولیس کو مطلع کیا تو تھانہ سول لائن پولیس نے بچے کو لیکر والدین کو بلایا تو والدہ نے بچے کو شناخت کر لیا، والدین بچے کو پا کر خوشی سے آنسو نکل آئے، پولیس نے بچے کو والدین کے حوالے کر دیا، تاہم ابھی تک اغواء کار خاتون ثمینہ بی بی اور اس کے ساتھیوں کا سراغ نہ مل سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں