فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے الائیڈ ہسپتال ون کو10لاکھ مالیت کی نفرالوجی مشین اور موسم سرما میں مریضوں و لواحقین کے لئے گرم بستر عطیہ کئے گئے۔نفرالوجی مشین سے پتہ کی پتھری کو بغیر سرجری کے کٹ لگاکر توڑا جاسکے گا۔وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری،الائیڈ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد فہیم یوسف،صدر پیشنٹ ویلفئیر سوسائٹی ڈاکٹر جعفر حسن مبارک، آفیسرا و ر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔وائس چانسلراور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے سوسائٹی کی کارکردگی اور تمام ڈونرز کو بھرپور الفاظ میں سراہتے ہوئے آئندہ بھی پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے ساتھ مل کر فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے کا اعلان کیا۔صدر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ فلاح وبہبود کے کام جاری رکھے جائیں گے۔
3