38

الائیڈ ہسپتال کی 48سٹاف نرسز کیلئے 678 امیدوار ان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)الائیڈ ہسپتال میں مریضوں کی بہتردیکھ بھال کیلئے سٹاف نرسز کے انٹرویو کا آغاز کردیاگیا سٹاف نرسز کی 48آسامیوں کیلئے 678امیدوارسامنے آگئیں۔انٹرویو کا سلسلہ 14جنوری تک جاری رہے گا۔تفصیل کے مطابق شہر کے بڑے سرکاری ہسپتال میں سٹاف نرسز کی کمی کی وجہ سے مریضوں کی دیکھ بھال میں مشکلات کا سامنا تھا جس پر ایم ایس الائیڈ ہسپتال ڈاکٹرارشد چیمہ کی کاوشوں سے حکومت پنجاب نے 48سٹاف نرسز بھرتی کرنیکی منظوری دیدی جس پر مذکورہ خالی آسامیوں پر 678سٹاف نرسز امیدوارنے درخواستیں دی جن کے انٹرویو کا سلسلہ شروع کردیاگیا اور14جنوری تک انٹرویو کا سلسلہ مکمل ہونے پرکامیاب امیدواروں کی فہرست آویزاں کردی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں