الائیڈ ہسپتال کے بچہ وارڈ میں آتشزدگی’ انکوائری کمیٹی تشکیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شہر کے سب سے بڑے الائیڈ ہسپتال کی بچہ وارڈ میں آتشزدگی’ مریض بچوں کے لواحقین کی چیخ وپکار’ ہسپتال انتظامیہ نے بچہ وارڈ کو خالی کروا لیا، تاہم تمام مریض بچے محفوظ رہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ شب الائیڈ ہسپتال کے بچہ وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث سیلنگ کو آگ لگ گئی، سیلنگ سے شعلہ گرنے پر وارڈ میں داخل بچوں کے لواحقین کی چیخ وپکار پر ہسپتال انتظامیہ حرکت میں آ گئی اور فوری طور پر بچہ وارڈ کو خالی کروانے کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ تاہم تمام مریض بچے محفوظ رہے۔ تاہم اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں