26

الائیڈ ہسپتال کے دوملازم چوری کرتے پکڑے گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الائیڈ ہسپتال کی تعمیر ومرمت اور توڑ پھوڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہسپتال کے دو ملازم سامان چوری کرتے پکڑے گئے۔ سکیورٹی سپروائزر مظفر بھٹہ نے بتایا کہ ہسپتال کی تعمیر ومرمت کا کام جاری ہے اور توڑ پھوڑ کے دوران ہسپتال کے دو ملازم عثمان اور ذوالقرنین ائیرکنڈیشنڈ کے پائپ اور دیگر سامان چوری کر کے لے جا رہے تھے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے روک کر بازپرس کی تو وہ معقول جواب نہ دے سکے، جس پر مذکورہ ملازمین کو اعلیٰ افسر کے روبرو پیش کرنے کے بعد تھانہ سول لائن کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پکڑے جانیوالے ملازمین سے بازپرس شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں