فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الائیڈ ہسپتال کی او پی ڈی میں ڈاکٹر کے روپ میں گھومنے والا جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا’ سول لائن پولیس نے مذکورہ جعلی ڈاکٹر کو حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز ایک نوجوان ڈاکٹر کے روپ میں الائیڈ ہسپتال کی او پی ڈی میں گھوم رہا تھا کہ وہاں پر موجود سکیورٹی سپروائزر نے شک ہونے پر مذکورہ نوجوان کو روک کر اس سے بازپرس کی تو اس نے اپنا نام ثاقب سیکٹر رسول پورہ بتاتے ہوئے انڈر ٹریننگ ڈاکٹر بتایا، مزید تفتیش کرنے پر وہ خاطر خواہ جواب نہ دے سکا، جس پر سکیورٹی سپروائزر نے ہسپتال انتظامیہ کو اطلاع کی تو مذکورہ نوجوان سے شوگر میٹر’ بلڈپریشر آلہ’ شناختی کارڈ’ ہسپتال کی پرچیاں وغیرہ برآمد ہوئی، ہسپتال انتظامیہ نے مذکورہ نوجوان ثاقب کو تھانہ سول لائن پولیس کے حوالے کر دیا۔
5