البدر اتھلیکٹس کلب کمالیہ کی تقریب حلف برداری

کمالیہ(نامہ نگار)البدر اتھلیٹکس کلب 707 گ ب کمالیہ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ٹوبہ چوہدری محمد جمیل، تحصیل سپورٹس آفیسر محمد یونس، پروگرام آرگنائزر چوہدری فریاد گجر سمیت سیاسی ،سماجی اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری محمد جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس علاقے میں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں کمالیہ جیسے شہر میں ان نوجوانوں کی سپورٹس کی سرگرمیاں کسی نعمت سے کم نہیں ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں