الحاج قاری محمد شریف کھرل کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سنی تنظیم القرا پاکستان کے زیر اہتمام استاذالقرا ممتاز عالم دین القاری محمد شریف کھرل کی یاد میں ادارہ جامعہ چشتیہ نظامیہ میں دعائیہ تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے علما ،مشائخ، مفتیان کرام مدیران عظام ناظمین مدارس کی بھرپورشرکت اور ان کی تدریس القرآن نسل نو کے سینوں کو نورِ قرآن سے مزین کرنے کی دینی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر داعیِ اتحاد امہ علامہ محمد ریاض کھرل نے صدارتی خطاب میں کہا کہ علمائے امہ ہی اسلامی اقدار و تشخص کے علمبردار ہیں نسل نو کو اقدار اسلام کا درس اور رجوع الی القران کا پیغام اہم ضرورت ہے اہل علم قرآن سے محبت قرب الہی کا اور فلاح دارین کا بہترین ذریعہ ہے صاحبزادہ سید محمد منصور الحق شاہ، قاری محمد عاشق علی نعیمی ،علامہ محمد شاہد، پیر محمد طاہر، مولانا ملازم حسین، مفتی محمد ممتاز، قاری غلام مصطفی نعیمی، پیر محمد صدیق الرحمن احمد خالقی، صاحبزادہ محمد احمد ، صاحبزادہ محمد ہارون چشتی ، سید محمد اظہار الحق شاہ و دیگر مقررین نے کہا کہ دینی مدارس دین اسلام کے ناقابل تسخیر قلعے ہیں اور پیغام ربانی اسوہ ِرسول پاک پہنچانے والے مبلغین اسلام ٹھیکے دار نہیں قاصد و چوکیدار ہیں اسلام و پاکستان کے خلاف مذموم ارادوں کو ملی یکجہتی سے ناکام بنا دیا ہے علمائے حق کا تاج و تخت محراب و ممبر ہے پاک فوج کے شہدا و علمائے کرام ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں استاذ القرا کی جدوجہد دین کی تحسین مزید آگے بڑھانے کا عہد کرتے ہیں۔ اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی ارضِ فلسطین و کشمیر کی آزادی شہدا مرحومین امہ کی بلندی درجات استاذ القرا کی مغفرت پر رقت آمیز مناظر تھے رقت آبدیدگی اللہ سے مناجات میں دھاڑیں مار کر اجتماعی توبہ و استغفار کے کلمات بلند ہوتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں