الرفیق افضالی پریس کے مالک محمد رفیق انتقال کر گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الرفیق افضالی پریس کے مالک ڈاکٹر ناصر رفیق’ محمد طاہر رفیق کے والد محترم محمد رفیق قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم نہایت شفیق’ ہمدرد اور درد دل رکھنے والے انسان تھے، مرحوم کی نمازجنازہ آج بروز ہفتہ بعدازنماز عصر دارالعلوم پیپلزکالونی نمبر2 فوارہ چوک نزد کشمیر پارک (پہاڑی والی گرائونڈ) میں ادا کی جائے گی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیبۖ کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔ انکی رہائشگاہ 489، سرفراز کالونی گلی نمبر6 فیصل آباد میں ہے۔ طاہر رفیق کا فون نمبر 0321-7827740 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں