الشاہ محمد علائو الدین قادری کا عرس مبارک شروع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) برصغیر پاک وہند کی معروف روحانی شخصیت الشاہ محمد علائوالدین قادری، منعمی، جہانگیری، شکوری قدس سرہ العزیز کا سالانہ عرس مبارک آج مورخہ 18اکتوبر2025 بروزہفتہ بعد نماز ظہر دربار عالیہ قادریہ، شکوریہ، علانیہ ککی نو شریف تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ میں زیرسرپرستی حضرت الصاحبزادہ قبلہ الشاہ محمد نظام الدین قادری، چشتی، شکوری شروع ہو گیا ہے ،جس میں ملک پاکستان کے نامور قرائ،نعت خواں، علمائے کرام،مشائخ عظام،قوال حضرات شرکت کرینگے، اجتماعی دعا 19اکتوبر بروز اتوارقبل ظہر ہوگی ،اس روحانی اجتماع میں ملک بھر سے قافلے جوق در جوق شریک ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں