76

الطاف چیمہETOموٹر رجسٹریشن اتھارٹی ون فیصل آباد تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے 7ای ٹی اوز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونے والوں میں ای ٹی او موٹر رجسٹریشن اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ الطاف احمد چیمہ کو ای ٹی او موٹر رجسٹریشن اتھارٹی ون فیصل آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ ای ٹی او ایم آر اے فیصل آباد ون مبشر اعجاز کو ایم آر اے اوکاڑہ’ ای ٹی او سجاد اصغر کو ایم آر اے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا اضافی چارج سونپ دیا، ایم آر اے شفقت حسین ایم آر اے ٹو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جھنگ’ ای ٹی او جھنگ عبدالستار اعوان کو ایم آر اے ٹو فیصل آباد’ ای ٹی او چنیوٹ احمد نواز کو ای ٹی او پروفیشنل ٹیکس فیصل آباد اور ای ٹی او پروفیشنل ٹیکس مقصود احمد کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر چنیوٹ لگا دیا۔ تبدیل ہونے والے افسران کو فوری طور پر اپنے عہدوں کا چارج سنبھالنے کا کہا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں