43

الفتح سٹور کے ملازمین سے 1کروڑ 30لاکھ روپے چھیننے والے ڈاکو پکڑے نہ جاسکے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر )شہر اور گردونواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں خوف و ہراس،فیصل آباد پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام،ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ میں ڈکیتی معروف ڈیپارٹمنٹل سٹور کے مالکان ساتھ ہوئی ڈیپارٹمنٹل سٹور کے محمد خان سمیت تین ملازمین رقم لیکر جارہے تھے ڈی گراؤنڈ میں دوموٹرسائیکل سوار ڈاکو رقم چھین کر فرار ہوگئے بڑی رقم گارڈ کے بغیر لے جانے پر پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔ تھانہ پیپلز کالونی کے ایریا میں ڈکیتی کا معاملہ،سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی سی پی او نے ایس پی احمد زنیر چیمہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی۔،خالد محمود ہمدانی نے ہدایت کی کہ ایس پی مدینہ ڈویژن ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے اقدامات اٹھائیں ڈاکوؤں کو فی الفور گرفتارکرکے سخت کارروائی کی جائے ملزمان گرفتارہونے پر افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں