الفتح سپورٹس کمپلیکس میں کبڈی آفیشلز ریفریشر کورس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد اینڈ ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباد کے باہمی اشتراک سے الفتح سپورٹس کمپلیکس میں کبڈی آفیشلز ریفریشر کورس کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمانان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری’ چیمبر کے سابق صدر رانا محمد سکندراعظم خاں’ عمراسرار خاں’ چوہدری جاوید کمال گجر’تحصیل سپورٹس آفیسر محمد شفیق’ رائو اقبال’ تنویر حسین تارڑ تھے’ عالمی مبصر سید طیب گیلانی کے زیر اانتظام ہونے والے اس کبڈی آفیشلز ریفریشر کورس میں فیصل آباد کے علاوہ دیگر شہروں کے آفیشلز نے بھی شرکت کی اور سرٹیفکیٹس وصول کئے’ کبڈی آفیشلز ریفریشر کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کھیلوں کی فروغ میں خاصی دلچسپی لے رہے ہیں’ کھیلتا پنجاب اور پنجاب سمرگیمز اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے’ خاص طور پر کبڈی جو کہ پنجاب کا ہردلعزیز کھیل ہے اس کے فروغ کیلئے حکومت پنجاب تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے’ انہوں نے کہا کی ضلعی انتظامیہ فیصل آباد کبڈی کے فروغ میں خاصی دلچسپی دکھاتی ہے’ ہم نے کمشنر گولڈکپ کبڈی ٹورنامنٹ اور کشمیر کبڈی ٹورنامنٹ کروا کر فیصل آباد میں کبڈی کی تاریخ رقم کی ہے جسے فیصل آباد کے لوگوں نے بے حد سراہا ہے’ انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ بھی کبڈی کے فروغ کیلئے ضروری اقدامات کرتے رہیں گے’ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیمبر کے سابق صدر رانا محمد سکندراعظم خاں’ نومنتخب پیٹرن انچیف ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباد ۔عمراسرار خاں’ چوہدری جاوید کمال گجر نے کہا کہ کبڈی پنجاب کا روایتی اور ہردلعزیز کھیل ہے جو دن بدن مقبولیت کی انتہا کو پہنچ رہا ہے’ کبڈی کے کھیل کے فروغ کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور کبڈی کو فیصل آباد میں عام کرنے کیلئے ہماراا ہر ممکن تعاون رہے گا’انہوںنے کہا کہ کبڈی کا کھیل نوجوان نسل کو بے راہروی سے بچانے کا بہترین ذریعہ ہے’ جس قوم کے کھیلوں کے میدان آباد ہوں اس قوم کے نوجوان معاشرے کی تمام برائیوں سے چھٹکارا حاصل کر لیتے ہیں’ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ منفی سرگرمیوں کو چھوڑ کر مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں اور معاشرے کا مفید شہری بن کر قوم اور ملک کی عزت اور وقار میں اضافہ کریں’ عالمی مبصر و کبڈی آفیشلز ریفریشر کورس کے روح رواں سید طیب گیلانی نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کبڈی کے فروغ کیلئے ہمارے ان مہمانوں نے ہمیشہ اہم رول ادا کیا ہے’ ہمیں جب بھی کسی مشکل کا سامنا ہوا ہے ہمارے ان مہمانوں نے ہمیں نہ صرف مشکل سے نکالا ہے بلکہ صحیح راستہ بھی دکھایا ہے’ ہم ان سب کے مشکور ہیں’ آخر میں مہمانان خصوصی نے کبڈی آفیشلز ریفریشر کورس کے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں