القادر یونیورسٹی میں صرف200 طلبہ

اسلام آباد (بیوروچیف) سیاسی پشت پناہی اور زبردست تشہیر کے باوجود سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خوابوں کا منصوبہ سمجھی جانے والی القادر یونیورسٹی میں چار سال کے دوران صرف 200 اسٹوڈنٹس نے داخلہ لیا، اس پروجیکٹ کی وجہ سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قانونی مشکلات کا سامنا رہا ہے اور شاید آنے والے دنوں میں اس پروجیکٹ کی وجہ سے انہیں جیل بھی جانا پڑے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 190 ملین پائونڈز کیس میں نیب کیسز کا سامنا ہے، کیونکہ اس کیس میں اختیارات کے غلط استعمال اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں