القاعدہ پھر سرگرم،حمزہ بن لادن غزنی میں آباد ہوگئے

اسلام آباد (عظیم صدیقی) افغانستان دہشت گردوں کی جنت’ القاعدہ ایک بار پھر زندہ’ اُسامہ بن لادن کے صاحبزادے حمزہ بن لادن غزنی میں آباد ہو گئے، غزنی میں TTP’ القاعدہ اور BLA کو آباد کیا گیا ہے۔ سینٹرل ایشین انٹیلی جنس CIT کی تازہ ترین تصاویر میں حمزہ بن لادن کو دکھایا گیا ہے اس کے بعد غزنی میں نامعلوم ڈرون کی پروازیں ہو رہی ہیں۔ امریکہ نے حمزہ بن لادن کی اطلاع دینے کی قیمت مقرر کر رکھی ہے۔ تاجکستان’ چین’ امریکہ’ ایران اور پاکستان نے افغانوں کی طرف سے دہشتگردی کی شکایات کی ہیں۔ ایران نے سوموار کے روز تاجکستان انٹیلی جنس اور روسی ڈرون انٹیلی جنس کی اطلاع دہشتگردی کیلئے آنے والے 23افغانیوں کو گرفتار کیا ہے جس کے بعد پاکستان کے بعد ایران نے بھی افغانیوں کا انخلاء کا عمل تیز کر دیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے آئی جی نے تمام ایس ایچ واز کو ہدایات دی ہیں کہ وزارت داخلہ اسلام آباد کے حکم پر افغانیوں کو واپس بھجوانے میں تعاون کریں اور پشاور میں ابابیل فورس کو کہا گیا ہے کہ 3افغانیوں کو گرفتار کرنے پر ترقی دی جا سکتی ہے، یہ ہدایات صوبائی حکومت سے بغیر پوچھے دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں