المدینہ کمرشل مارکیٹ میں مسمار کی جانیوالی تجاوزات کا ملبہ اٹھایا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران المدینہ کمرشل مارکیٹ گنیش مل فیکٹری ایریا (رجسٹرڈ) کا اپنے مطالبات کے حق میں اہم اجلاس ہوا’ اجلاس کے مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران سٹی (سکا گروپ) شیخ محمد سعید تھے’ اجلاس میں انجمن تاجران المدینہ کمرشل مارکیٹ گنیش مل فیکٹری ایریا (رجسٹرڈ) کے صدر چوہدری ارشد گجر’ جنرل سیکرٹری حاجی خالد محمود صدیقی’ چیئرمین رانا محبوب عالم’ سرپرست اعلیٰ مرزا طالب صدیق بیگ’ وائس چیئرمین محمد شہباز مان’ حافظ شعیب’ نائب صدور میاں طاہر’ ملک واجد علی’ چوہدری غیاث باجوہ’ ملک عباس’ ملک بوٹا’ شاہد بٹ’ مہر اعجاز بھروانہ’ عہدیدار اور مارکیٹ کے دکانداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران المدینہ کمرشل مارکیٹ گنیش مل فیکٹری ایریا (رجسٹرڈ) کے صدر چوہدری ارشد گجر’ جنرل سیکرٹری حاجی خالد محمود صدیقی’ چیئرمین رانا محبوب عالم’ سرپرست اعلیٰ مرزا طالب صدیق بیگ نے کہا کہ تجاوزات کی آڑ میں ہمیں بے روزگار کر دیا گیا ہے’ دکانوں کا ملبہ ہر طرف بکھرا ہوا ہے’ ملبے کی وجہ سے کسٹمر مارکیٹ میں داخل ہونے سے کتراتا ہے’ خدارا اس ملبے کو ٹھکانے لگانے کا انتظام کیا جائے یا ہمیں ملبہ پھینکنے کیلئے جگہ فراہم کی جائے تاکہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ٹھکانے لگا سکیں’ دکانوں کی سیڑھوں نہ ہونے کی وجہ سے ہم اپنی دکانوں میں نہیں جا سکتے’ دکانوں کے اوپر رہائشیں ہیں جہاں بچے’ خواتین اور بوڑھے رہائش پذیر ہیں’ دکانوں کے اوپر آفس ہیں اور لوگ وہاں بھی کاروبار کرتے ہیں’ کروڑوں روپے کا کپڑا بیسمنٹ میں پڑا خراب ہو رہا ہے کیونکہ بیسمنٹ میں بھی جانے کا کوئی راستہ نہیں ہے’ ہماری ڈویژنل کمشنر مریم خان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصرسے اپیل ہے کہ ہمیں دکانوں اور بیسمنٹ میں داخل ہونے کیلئے تین فٹ جگہ دی جائے تاکہ ہم دکانوں اور دکانوں کے اوپر رہائشوں میں جا سکیں’ المدینہ کمرشل مارکیٹ گنیش مل فیکٹری ایریا کے دکانداروں سخت پریشانی میں مبتلا ہیں اس برے وقت میں کوئی ایم این اے’ ایم پی اے ہماری مدد کرنے کو تیار نہیں ہے’ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی انجمن تاجران سٹی کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد سعید ہے کہا کہ ہم انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں’ خواجہ شاہد رزاق سکا روزانہ ضلعی انتظامیہ سے تاجروں کو ریلیف دلانے کیلئے متحرک ہے’ انشاء اللہ آپ کی جائز مطالبات ضلعی انتظامیہ تک پہنچائیں گے اور بہت جلد آپ کو ریلیف لے کر دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں