25

المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے زیراہتمام متعد د فلاحی منصوبے کام کررہے ہیں

جڑانوالہ (نامہ نگار) المصطفیٰ میڈیکل سنٹر کی افتتاحی تقریب نیا بازار اے ٹی آئی چوک جڑانوالہ میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر غلام قادر فیاض صدر المصطفی ویلفیئر سوسائٹی پنجاب،صاحبزداہ رضا المصطفےٰ نوری نائب صدر پنجاب، سرپرست المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی فیصل آباد حاجی تنویر،صدر فیصل آباد رحمت اللہ سیالوی،جنرل سیکرٹری رفیق نوری ، سرپرست اعلی المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی جڑانوالہ حاجی سرور شاکر،چوہدری ارشد گجر،عمران طاہر، حافظ اعجازِ دادو،جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن سید عامر عباس شاہ ایڈووکیٹ،پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری ذوالفقار گجر بھٹو،سید تصدق حسین شاہ،شیخ کاشف ریاض و دیگران نے شرکت کی شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام مستحق گھرانوں میں ماہانہ راشن،دستکاری سکولز،واٹر پلانٹ،دستر خوان،اجتماعی شادیاں، یتیم بچوں و بیواں کی کفالت،فری ایمبولینس سروس اور واٹر پلانٹس جیسے منصوبے کام کر رہے ہیں جڑانوالہ میں المصطفی میڈیکل سنٹر کا قیام احسن اقدام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں