المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے متاثرین سیلاب کو امدادی سامان فراہم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انتظام المصطفیٰ خیمہ بستی اڈہ شیخن تحصیل لالیاں ضلع چنیوٹ میں مقیم لوگوں کو چار پائیاں بستر اور جانوروں کے لیے سائیلج چارہ دے دیا گیا۔ اس موقع پر انجمن طلبا اسلام کے سابق مرکزی صدر قاضی عتیق الرحمن یو کے سے آئے ہوئے پیر طیب الرحمن چیئرمین قادریہ ٹرسٹ صاحبزادہ ضیاالمصطفیٰ نوری چیئر مین جامعہ قادریہ رضویہ ٹرسٹ فیصل آباد سابق مرکزی سیکرٹری جنرل انجمن طلبا اسلام نوید بٹ سابق رہنما انجمن طلبا اسلام محمد عارف چودھری المصطفیٰ فیصل آباد کے صدر پروفیسر رحمت اللہ سیالوی نائب صدر حاجی محمد یونس جنرل سیکرٹری رفیق لودھی ، سابق ڈویژنل صدر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی فیصل آباد ڈاکٹر محمد سعید طاہر و دیگر احباب نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد سعید طاہر نے میڈیکل کیمپ لگایا اور متاثرین سیلاب میں سے مریضوں کو فری چیک اپ کیا اور میڈیسن دیں۔ المصطفیٰ چنیوٹ کے ضلعی صدر محمود سکندر سلطانی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ جب سے سیلاب والی آفت آئی ہے پہلے دن سے المصطفیٰ کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب کی نگرانی ڈاکٹر عبدالرحیم صدر سیکرٹری جنرل احمد رضا طیب کی ہدایت پر المصطفیٰ چنیوٹ کی ٹیم اپنے مجبور و پریشان بھائیوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، انسانوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ جانوروں کی بھی خدمت کی جا رہی ہے تو آئیں ان اندھیروں میں مایوس و پریشان چہروں پر رونکیں بکھیرنے کے لیے ہمارے دست و بازو بنیں ۔ اللہ کرے ہم سب کی مشترکہ کوششوں سے ان مایوس چہروں پر دوبارہ رونکیں بحال ہو جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں