38

المصطفےٰ ویلفیئرکے زیراہتمام خواتین کی تربیتی نشست

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)المصطفےٰ ویلفیئر سوسائٹی خواتین ونگ کے زیراہتمام ماہانہ تربیتی نشست بعنوان خدمت خلق زیرصدارت باجی عابدہ شاہد مصطفائی مرکزوارث پورہ میں انعقاد پذیر ہوئی۔معلمہ حافظہ مسزعلامہ اخترحسین اسد القادری نے خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورنبی کریم ۖ نے بدر کے مقام پرکنواں یہودیوں سے خرید کر مخلوق خدا کیلئے وقف کردیا انہوں نے یہ بھی کہا جن لوگوں کواللہ تعالیٰ نے دولت سے نوازا ہے انہیں غریب ناداربے سہارا لوگوں کی المصطفےٰ ویلفیئر سوسائٹی جیسے اداروں کے ذریعہ امدادی سرگرمیاں جاری رکھنی چاہیں،المصطفےٰ میڈیکل سنٹرالمصطفےٰ واٹرفلٹریشن پلانٹ ودیگر سرگرمیاں مخلوق خدا کی خدمت کیلئے جاری ہیں،محفل کے اختتام پرآقا ۖکی بارگاہ میں درودوسلام پیش کیاگیا اورامت مسلمہ کے لئے دعائیں کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں