24

المعصوم ٹائون میں ڈکیتی راہزنی کی وارداتیں بڑھ گئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ المعصوم ٹائون میں ڈکیتی’ راہزنی کی وارداتیں معمول بن گئیں، لوگوں میں خوف وہراس’ پولیس جرائم پیشہ گروہوں کو نکیل ڈالنے کی بجائے خاموش تماشائی بن گئی، آج صبح بھی ایک شہری سے نقدی وقیمتی موبائل فون چھین لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق المعصوم ٹائون میں ڈاکوئوں اور راہزنوں نے ”ات” مچا دی ہے، آج صبح بھی مسلح ڈاکو شہری کو لوٹ کر فرار۔ بتایا گیا ہے کہ المعصوم ٹائون گلی نمبر پانچ (میاں وقار جہلمی والی گلی) میں صبح سویرے ساڑھے سات بجے موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے میاں جاوید روشن کے بیٹے شاہنواز کو اسلحہ کے زور پر ہراساں کر کے اس سے نقدی پچیس ہزار روپے وقیمتی موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ المعصوم ٹائون میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں پر اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے جرائم پیشہ گروہوں کیخلاف سخت کارروائی اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں