النصر کلب میں شمولیت سے رونالڈو کی مالی صورتحال نئے لیول پر پہنچ گئی

ریاض(سپورٹس نیوز) مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کا آئیکون دنیا کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کھلاڑی ہے لیکن وہ سعودی پرو لیگ سے کتنا کماتا ہے؟انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق پروفیشنل فٹ بالر بننا بہت سے افراد کے لیے بچپن کا خواب ہوتا ہے اور یہ صرف بھرے ہوئے اسٹیڈیم کے سامنے کھیلنے کا موقع نہیں ہے جو فٹ بال انڈسٹری میں کیریئر بنانے والوں کے لیے اتنا دلکش ہے، کھیل میں کامیاب ہونے والے دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ پانے والے ایتھلیٹس میں شمار ہوتے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو بلا شبہ ان افراد میں سے ایک ہیں جنہوں نے بڑا نام کمایا، مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کے سابق اسٹار کا شمار دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں