النصر کی شاندار کامیابی پر کرسٹیانو رونالڈو کا جشن

ریاض (سپورٹس نیوز) سعودی پرو لیگ میں النصر کی شاندار کامیابی کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اور مشہور یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کی ملاقات سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بن گئی۔ الفتح کے خلاف 1-5 کی زبردست فتح میں رونالڈو نے اپنے کلب کیریئر کا 800 واں گول مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کی، اور میچ کے بعد ہونے والا ان کا جشن سب کے لیے یادگار بن گیا۔میچ کے اختتام پر رونالڈو نے میدان میں آئی شو اسپیڈ کو النصر ٹیم کے مشہور وائکنگ کلیپ جشن میں شامل ہونے کا موقع دیا۔ انہوں نے یوٹیوبر کو ڈھول بجانے اور ٹیم کے نعرے کی تال کے ساتھ شامل ہوکر ایک زبردست رنگ جمادیا۔ دونوں کے اس خوشگوار لمحے نے مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی اور ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہو گئی۔بعد ازاں رونالڈو نے انسٹاگرام پر آئی شو اسپیڈ کو فالو کیا اور ان کی تصویر اپنی اسٹوری میں شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ یہ اشارہ ان کے درمیان باہمی احترام اور ایک جذباتی تعلق کی علامت سمجھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں