فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ الٰہی آباد باجوہ چوک میں کرنٹ لگنے سے بہن جاں بحق’ بھائی بری طرح زخمی ہو گیا’ ریسکیو1122 نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر کے زخمی نوجوان کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ الٰہی آباد باجوہ چوک کی رہائشی بشریٰ بی بی نے پنکھا چلانے لگی تو ہاتھ بجلی کی ننگی تاروں کو چھو جانے سے زور دار بجلی کا جھٹکا لگا تو شور سن کر اس کا بھائی رمضان بہن کو بچانے کیلئے آگے بڑھا تو اسکو بھی بجلی کا جھٹکا لگنے سے زخمی ہو کر گر پڑا۔ اہل خانہ کی اطلاع پر ریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو بشریٰ بی بی زندگی کی بازی ہار چکی تھی، جس پر نعش ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے زخمی بھائی کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا۔
