الہلال نے مانچسٹر سٹی کو ہرا کر فیفا کلب ورلڈ کپ سے باہر کردیا

ریاض (سپورٹس نیوز) سعودی کلب الہلال نے دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کو شکست دے کر فیفا کلب ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔الہلال کلب نے دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کو پری کوارٹر فائنل میں 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔ مارکس نے دو گول مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا۔میچ کا آغاز مانچسٹر سٹی کے دبا سے ہوا، جس کے نتیجے میں 9ویں منٹ میں برنارڈو سلوا نے ریان آیت نوری کی مدد سے پہلا گول کیا تاہم ہلال نے دوسرے ہاف کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور 46ویں منٹ میں مارکوس لیونارڈو نے شاندار ہیڈر سے اسکور برابر کر دیا، صرف 6 منٹ بعد مالکوم نے مڈفیلڈ سے انفرادی کوشش کرتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں