10

الیکشن رولز کی خلاف ورزی، رانا ثناء اللہ کی طلبی کا خیر مقدم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پی پی 116 سے آ زاد امیدوارخواجہ اسداعجازمنانے الیکشن رولزکی خلا ف ورزی پرمشیر وزیرا عظم وسینیٹر رانا ثناء اللہ خاں کی طلبی کا خیر مقدم کرتے ہوئے قانو ن کے مطابق سزا کا مطالبہ کردیاہے۔ ان کاکہنا تھاکہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلا ل چوہدری کی طرح رانا ثناء اللہ کوبھی جرمانے کی سزا ہوگی تووہ نااہل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشیر وزیراعظم وسینیٹر الیکشن کو عوامی فیصلے کوذاتی فیصلہ سمجھ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے داماد رانااحمد شہریارخاں کی کامیابی کیلئے سکولزٹیچرزکوتبدیل کرواکر زرعی یونیورسٹی سے الیکشن عملہ لگوا کرمرضی کے نتائج حاصل کرنے کابھی الزام عائد کیااور کہا کہ رانا ثناء اللہ خاں کا یونیورسٹی پر مکمل کنٹرول اورآ فیسرز زیر اثر ہیں، اس لئے انہوں نے حکومتی مشینری کے استعمال میں بھی طاقت کا استعما ل کیا ہے۔ ردعمل میں انہوں نے کہا کہ حکومتی امیدوار کواپنی شکست کاعلم ہوچکاہے اس لئے انہوں نے دھاندلی کیلئے یونیورسٹی سے اپنا زیراثرعملہ لگوایا ہے سکولوں کے اساتذہ نے ہمیشہ الیکشن میں دیانتدارانہ ڈیوٹی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں