45

الیکشن قوانین میں ترامیم پر غور

اسلام آباد (بیوروچیف)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن قوانین میں ترامیم سے متعلق سوچ رہی ہے۔ایک بیان میں وزیر قانون نے کہا کہ حکومت سوچ رہی ہے کہ جن چیزوں پر اتفاق ہوچکا ہے، انہیں قانون میں شامل کرلیا جائے۔انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ قانون موجود ہے مگر کوئی حکومت تسلیم نہیں کرتی، مقامی حکومتوں سے متعلق ہمیں رویہ بدلنا ہوگا۔اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ آج لاہور میں ایک شخص کی انا کی خاطر یہ کھیل کھیلا جارہا ہے، وہ شخص کہتا ہے کہ میں خود چل کر عدالت نہیں جاوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں