2

الیکشن لڑنے کے لئے دو بچے ہونا لازمی قرار

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے ریاست کی آبادی میں اضافہ کرنے کے حوالے سے ایک نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کا کہنا تھا کہ قانون لایا جائیگا کہ بلدیاتی الیکشن لڑنے کے خواہش مند کے کم از کم دو بچے لازمی ہوں۔وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے بات کرتے ہوئے آبادی کے انتظام کے تئیں ریاست کے نقطہ نظر میں تبدیلی پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں