58

الیکشن ملتوی کرانے کی قرارداد جمہوریت کیخلاف سازش ہے

فیصل آباد(پ ر ) مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی اور این اے101سے امیدوارمیاں عبدالمنان نے الیکشن ملتوی کرانے کے لیے سینیٹ میں پیش کی گئی اقلیتی قراردادکو جمہوریت کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس قرارداد کی کوئی قانونی اور سیاسی حیثیت نہیںـثابت ہوگیاہے کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی الیکشن سے بھاگ رہی ہےـ104کے ایوان میں 14سینیٹرکی قرارداد میں مسلم لیگ ن کے علاوہ دوسری جماعتوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہےـمسلم لیگ ن نے قرارداد کی مذمت اورسازش کے خلاف موقف پیش کرکے واضح کردیاہے کہ ہم 8فروری کوالیکشن چاہتے اورپوری تیاری میں ہیںـاُن کاکہناتھاکہ تاحیات نااہلی کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے 100فیصد یقین ہے کہ پارلیمان سے منظور کئے گئے قانون کوترجیح دی جائے گی۔ میاں نواز شریف دوتہائی اکثریت کے ساتھ چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہوں گےـردعمل میں انہوں نے کہا کہ چندروز قبل بھی پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی الیکشن اور بلے کے نام پر الیکشن الٹانے کی کوشش کی جسے سپریم کورٹ نے ناکام بنادیاـ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اسٹیبلشمنٹ اور اعلیٰ عدلیہ کوتنقیدکانشانہ بناکران سے 2018کی سہولت چاہتے ہیں مگر ایسی سہولت 9مئی کے ملزموں کے لیے ممکن نہیں ـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں