48

الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش پر مزاحمت کریں گے’شہباز شریف

لاہور (بیوروچیف)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے توقع نہیں تھی کہ وہ پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرے گا، ہماری فورسز نے درست جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایران اور پاکستان دونوں دہشتگردی کا شکار ہیں تاہم یہ معاملہ باہم گفت و شنید سے حل ہو سکتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں