52

الیکشن ملتوی کرنا آئین کی خلاف ورزی ہو گی’ عامر سلطان

سرگودھا (بیوروچیف) روایتی سیاسی جماعتوں کے پاس ملک کے مسائل حل کرنے کا کوئی ٹھوس لائحہ عمل نہیں ہے اگر انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق نہ ہوا تو جمہوریت کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنا پاکستان کیساتھ زیادتی ہے ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے مختلف لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے کامیابی دی تو حلقہ کی خوشحالی اور ترقی کیلئے اپنے والد محترم انور علی چیمہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حلقہ کو مثالی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے کچھ لوگ صرف پگ کی فکر میں ہیں انہیں حلقہ کی ترقی سے کوئی سروکار نہیں ماضی گواہ ہے کہ چیمہ خاندان نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں