فیصل آباد (پ ر)مسلم لیگ (ن) پی پی 111 کے امیدوار اسرار احمد منے خاں نے کہا ہے کہ شہر کے تاجر میری طاقت ہیں’ آنے والے الیکشن میں تاجر تنظیموں کی مدد سے آٹھ بازاروں سے کلین سویپ کروں گا’مجھے یقین ہے کہ میری جیت میں شہر کے تاجروں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا’ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران نیوذیل گھر پلازہ کچہری بازار کے صدر محمد الیاس شیخ’ چیئرمین حاجی محمد یونس’ جنرل سیکرٹری خوشنود پاشاکی طرف سے سپریم انجمن تاجران اور دیگر کاروباری شخصیات کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے شرکاء سے کیا’ افطار ڈنر میں سابق صدر FCCI رانا محمد سکندراعظم خاں’ سپریم انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر آفتاب بٹ’ کچہری بازار کے سرپرست اعلیٰ چوہدری فیض محی الدین گوگا’ ملک شاہد رسول’ حاجی عطائ’ شہباز گل بٹ’ مبین رزاق’ مرزا اعجاز بیگ’ چوہدری خالد’ عبدالرحمان مانی کے علاوہ تاجر رہنما ئوں نے شرکت کی
35