46

الیکشن میں عوام کی عدم دلچسپی’ امیدوار پریشان

ٹھیکریوالہ (شاہد مقرب سے) الیکشن میں عوام کی عد م دلچسپی سے امیدوار بھی پریشان،عوام کی خاموشی کے باعث سیاسی ڈیروں پر بھی سناٹا،تفصیلات کے مطابق جنرل الیکشن 2024میں عوام کی عدم دلچسپی سے الیکشن کمپین نہ ہونے کے برابر ہو کر رہ گئی ہے سردی کی لہر کے باعث شہری گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں عوا م کا کہنا ہے کہ آسمانوں کی چھونے والی مہنگائی کے زمہ دار پی ڈی ایم کی حکومت ہے انہوں نے غریب عوام کیلئے جو مشکلات پیدا کی ہیں وہ نہ ختم ہونے والی ہے ہر کسی کو اپنے بچوں کے پیٹ پالنے کی پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے عوام الیکشن میں دلچسپی نہیں لے رہی یہی وجہ ہے کہ عوام مکمل طور پر خاموش ہے اسی وجہ سے جنرل الیکشن 2024کی کمپین میں ابھی تک کوئی جان نہیں پڑ رہی اور گہما گہمی نظر نہیں آرہی عوام کی اس خاموشی کے باعث امیدوار بھی پریشان ہے کہ الیکشن کے دن اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا کسی کو کچھ معلوم نہیں ،شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی مشکلات سے لا علم سیاستدان کیسے خود کو عوام کا خادم کہتے ہیں سمجھ سے بالاتر ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں