31

الیکشن میں کامیابی کے بعد حلقہ این اے 101 کومثالی بنائوں گا ، شیخ محمد یوسف

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اللہ کے فضل و کرم سے آپ لوگوں کی ووٹ اور سپورٹ سے اگر میں ممبرقومی اسمبلی منتخب ہوا تو میرے حلقے کا ہر بندہ ممبرقومی اسمبلی ہو گا’ این اے 101 کے ہر ووٹر کو اس کا جائز مقام دیا جائے گا اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے’ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) این اے 101 کے امیدوار شیخ محمد یوسف نے اپنی یونین کونسل بٹالہ کالونی میں کارکنان سے ملاقاتوں کے دوران کیا’ اس موقع پر محمد افضل چیمہ’بائو محمد رمضان’ ملک عطاء اللہ’ چوہدری الیاس اور پی اے ٹو شیخ یوسف میاں مجاہد و دیگر دیگر بھی موجود بھی موجود تھے’ شیخ محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان میاں محمد نواز شریف کے بغیر نامکمل ہے’ اگر پاکستان میں ہونے والے بڑے بڑے تعمیراتی پروجیکٹ جو میاں محمد نواز شریف کے دور حکومت میں مکمل ہوئے نکال دیئے جائیں تو باقی کھنڈر بچے گا’ میاں محمد نواز شریف صحیح معنوں میں پاکستان کا معمار ہے ‘ وہ جب بھی اقتدار میں آیا خوشحالیاں اور ترقیاں ساتھ لے کرآئے’سابق نااہل حکمرانوں نے ملک کو تجربہ گاہ میں تبدیل کردیا ہے’ ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ہے جس قدر مسائل سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک و قوم کیلئے پیدا کئے ہیں ستر سالوں میں ملک پر یہ حالات کبھی بھی نہیں آئے نت نئے تجربے کرکے عوام پر جو ظلم کے پہاڑ ڈھائے گئے ہیں اس کے ازالہ کیلئے پی ٹی آئی کو آئندہ الیکشن میں امیدوار بھی نہیں ملیں گے جس سے انہیں اپنی کارکردگی بارے خوب معلوم ہوجائیگا ‘ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی کیونکہ عوام کو بخوبی معلوم ہے کہ ان کے داد رسی کس نے کرنی ہے اور کون عوام کو محرومیوں کے اندھیرے میں لے جارہا ہے اس لئے قوم ایسے نااہلوں سے عاجز آچکے ہیں’شیخ محمد یوسف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک حقیقت ہے اور حقیقت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا عوام آج بھی میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں