70

الیکشن میں کامیابی کے جشن کے موقع پر آزاد MNA کے گھر کے باہر دھماکہ

پشاور (نامہ نگار)جنوبی وزیرستان کے حلقہ این اے 42 سے نو منتخب آزاد رکن زبیر وزیر کے گھر کے سامنے دھماکے سے 1شخص جاں بحق اور 1زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق بارودی مواد زبیر وزیر گھر کے سامنے کھڑی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے وقت زبیر وزیر کی الیکشن میں کامیابی پر تقریب کا انعقاد کیا جا رہا تھا، واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں 8فروری کو ہونیوالے عام انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار زبیر خان جنوبی وزیرستان کے حلقہ این اے 42 اپر کم لوئر سے 20 ہزار 22 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار محمد علی وزیر 16 ہزار 194 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں