الیکشن والے دن فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائینگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب بار کونسل کے آمدہ الیکشن جوکہ یکم نومبر2025 بروز ہفتہ کو ہونگے ان کی سیکیورٹی کے حوالہ سے ایک اجلاس زیر صدارت رائے سیف الرحمٰن بھٹی ایڈووکیٹ کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری کے فرائض سید محمد وہاب شاہ ایڈووکیٹ نے انجام دئیے اجلاس میں نائب صدر بار چوہدری محمد زاہد مسعود کھٹانہ ایڈووکیٹ ، جوائنٹ سیکرٹری رائو حسن اکمل ایڈووکیٹ ، دیگر سینئر وکلاء ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ناصر محمود باجوہ، ایس پی لائلپور ٹائون ملک عابد ظفر، ڈی ایس پی سول لائن عامر وحید، ڈی ایس پی کوتوالی کامران اختر، ایس ایچ او سول لائن علی اکبراور ایس ایچ کوتوالی ملک شاہد اقبال نے شرکت فرمائی۔ اجلاس میں الیکشن والے دن سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بار انتظامیہ اور پولیس افسران نے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ الیکشن والے دن وکلاء صاحبان کی سیکیورٹی کے حوالہ سے فول پروف انتظامات کئے جائینگے اور پرامن الیکشن کے انعقاد کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی نیز جو بھی شرپسند عناصر الیکشن والے دن فائرنگ کرکے بدامنی پھیلانے کی کوشش کرینگے انہیں فوری طور پر گرفتار کرکے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور بارانتظامیہ کی طرف سے ایسے شرپسند عناصر کا قطعی طور پر ساتھ نہ دیا جائیگا ۔ لہذا تمام امیدواران اور انکے ووٹرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ ایسے شرپسند عناصر پر نظر رکھیں اور جو کوئی بھی کسی قسم کا غیر قانونی کام کرنے کی کوشش کرے اسکی اطلاع فوری قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دے تاکہ الیکشن کا انعقاد پرامن طریقہ سے ممکن ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں