33

الیکشن کمیشن آئینی ادارہ….؟

اسلام آباد (بیوروچیف)ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور اپناکام آئین ، قانون اور اپنے مینڈیٹ کے مطابق خوش اسلوبی سے انجام دے رہا ہے ،الیکشن کمیشن کسی سے ہدایت نہیں لے رہا ہے۔ جاری بیان میں تر جمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کمیشن تمام معززممبران کی طرف سے اٹھائے گئے آئینی حلف کے مطابق غیر جانبداری اور شفافیت کے ساتھ صرف وہی امور سرانجام دیتا ہے جو آئین نے تفویض کئے ہیں۔ کمیشن روزانہ کی بنیاد پر چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے تشکیل کردہ بینچوں کے ذریعے اب تک سینکڑوں پٹیشنز کا فیصلہ کر چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں