28

الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کی چھپائی کا کام مکمل کر لیا

لاہور (بیوروچیف) پاکستان بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 20 لاکھ اضافے سے 12 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ہو گئی۔ملک میں عام انتخابات کا اہم مرحلہ طے ہوگیا ہے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹوں کی چھپائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھرمیں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ گزشتہ انتخابات کی نسبت 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد نئے ووٹرز کا اضافہ ہوا۔ہر ضلع کی نشستوں کے حساب سے ووٹر لسٹیں ترتیب دی جارہی ہیں ، بغیرتصویر کی لسٹیں دسمبر کے پہلے ہفتے میں آر اوز کو بھیجی جائیں گی جو کہ کاغذات نامزدگی کے اجرا ء اور جانچ پڑتال میں استعمال ہوں گی۔انتخابی مہم کیلئے امیدواروں کو بھی بغیر تصویر والی ووٹر لسٹیں ملیں گی ، تصاویر والی ووٹر لسٹیں صرف انتخابی عملے کو مہیا کی جائیں گی اور جنوری میں آر اوز کو بھیجی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں