اسلام آباد(بیوروچیف)الیکشن کی تاریخ اور الیکشن پروگرام میں تبدیلی سے متعلق الیکشن کمیشن کو مزید بااختیار بنانے کیلئے الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ2017کی 57 (1) اور 58 میں ترمیم کی سفارش کر دی۔ سیکشن 57 (1) میں ترمیم کے بعد انتخابات کیلئے پولنگ ڈے تجویز کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہوگا جبکہ سیکشن 58 کے تحت انتخابی شیڈول کے اجرا کا اختیار بھی الیکشن کمیشن کے پاس ہوگا۔ سیکشن 58 میں ترمیم سے الیکشن کمیشن کا کردار مضبوط ہوگا اور کوئی مداخلت نہیں کر سکے گا۔ مسودے کے مطابق صرف الیکشن کمیشن ہی عام انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان کرنے کا مجاز ہوگا۔ الیکشن پروگرام میں تبدیلی یا نئے سرے سے الیکشن پروگرام دینے میں ابہام ختم کرنے کیلئے ترمیم کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
33