34

الیکشن کمیشن کو 47.5 ارب یکمشت دینے سے انکار

اسلام آباد (بیوروچیف ) الیکشن کمیشن نے حکومت سے منظورکردہ 47.5 ارب روپے یکمشت جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کو 47.5 ارب روپے یکمشت جاری کرنے سے انکار کردیا ہے ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کو یکمشت فنڈز دینے کی بجائے مرحلہ وار دینے کا وعدہ کیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے حکومت سے منظورکردہ 47.5 ارب روپے یکمشت جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن حکام کی وزیر اعظم اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے گزشتہ دنوں میں ملاقات ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں