42

الیکشن کمیشن کی حکمت عملی تیار

اسلام آبا د(بیوروچیف)الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین کو کارڈ جاری کرنے کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی۔ عالمی مبصرین کی عام انتخابات کے لئے متعلقہ معلومات کی بروقت فراہمی کے لئے ڈیجیٹل انفار میشن ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق عالمی مبصرین کے لیے خصوصی فیچرز ایکریڈیشن کارڈز کی چھپائی آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔ عالمی مبصرین عام انتخابات کی کوریج کرنے کے لییوزارت خارجہ کی آن لائن سروس پر درخواست و ویزا حاصل کرسکیں گے۔ الیکشن کمیشن کو وزارت خارجہ عالمی مبصرین کی مکمل فہرست فراہم کرے گا۔ عالمی مبصرین کی سیکیورٹی کلیئرنس وزارت داخلہ کرے گی۔ یورپی یونین، کامن ویلتھ سمیت بیش تر فورمز کو مراسلے بھجوا دیئے گئے ہیں۔ زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی مبصرین کی سہولت کے لئے الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ڈیسک قائم کیا جائے گا۔ عالمی مبصرین کے لیے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کے دفاتر میں سہولت سنٹر بھی قائم کئے جائیں گے۔ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 238 کے تحت عالمی و ملکی مبصرین کو قواعد کے مطابق ایکریڈیشن دیے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں