اسلام آباد(بیوروچیف)الیکشن کمیشن نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہے ضلعی سطح پر انتخابی فہرستیں15نومبر تک مکمل کرلی جائیں گی، حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت رواں ماہ کے آخر تک ہوگیسیاسی جماعتوں، میڈیا اور مبصرین کیلئے ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دیدی گئی ہے.ملک بھر میں تعیناتی کیلئے پریزائیڈنگ افسراناسسٹنٹ پریزا ئیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کی فہرست کو حتمی شکل دی جا رہی ہیای سی پی نے بین الاقوامی مبصرین کے لیے ضابطہ اخلاق کو بھی حتمی شکل دی ہے اور میٹا اور فیس بک کے ساتھ انتخابی عمل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے حکمت عملیوں کی تلاش میں مصروف ہے۔دونوں تنظیمیں نتیجہ خیز بات چیت میں مصروف ہیں جس میں سماجی پولرائزیشن سے نمٹنے کے لیے فیس بک کمیونٹی کے معیارات کا اردو اور علاقائی زبانوں میں ترجمہ کرنا شامل ہے۔
51