38

الیکشن کی تیاریاں ‘ (ن) لیگ تمام اضلاع میں جلسے منعقد کریگی

لاہور (بیوروچیف) مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات کے لیے متحرک ہو گئی۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ ن صدر پنجاب رانا ثناء اللہ نے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں تنظیمی عہدیداروں کا اجلاس طلب کر لیا۔ پنجاب بھر سے تنظیمی عہدیداروں ڈویژنل صدور اور جنرل سیکرٹریز کو اجلاس میں شرکت کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر پنجاب رانا ثناء اللہ تنظیمی عہدیداروں کی مشاورت سے انتخابات کے لیے مضبوط امیدواروں کے چناؤ پر مشاورت کریں گے۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں جلسوں کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پر بھی گفتگو کی جائے گی، صدر پنجاب رانا ثناء اللہ پارٹی کی انتخابی مہم کے حوالے سے تمام عہدیداروں کو ذمہ داریاں تفویض کریں گے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں