44

الیکشن کے بروقت انعقاد کیلئے ایک اور اہم مرحلہ طے

اسلام آباد (بیوروچیف)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات2024 کے کامیاب انعقاد کیلئے لگ بھگ 14لاکھ90ہزار انتخابی عملے کی تربیت مکمل کر لی۔ ان تربیتی مشقو ں کے ذریعے اس امر کو یقینی بنایا گیا کہ تمام انتخابی عملہ انتخابات کے دوران اپنے فرائض منصبی موثر اور پیشہ ورانہ طور پر سرانجام دے سکے۔ کمیشن کے ترجمان کے مطابق انتخابی عملے کی تربیت کیلئے ملک بھر کے دور دراز علاقوں میں87روز تک مجموعی طور پر27676تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا گیا جس میں3821ماسٹر ٹرینرز شریک ہوئے۔ تربیتی نشستوں کا یہ سلسلہ19نومبر 2023 کو شروع ہوا، 3فروری کی شام کو پایہ تکمیل کو پہنچا۔ تربیتی نشستوں میں شریک ہونے والوں میں 144ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز(DROs)،859ریٹرننگ آفیسرز (ROs) کے علاوہ پولنگ عملہ شامل تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں